ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا سرکاری سکولوں کا دورہ

زما سوات ڈاٹ کام:8نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے سوات کے مختلف سرکاری سکولوں کااچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایم او سوات منظور احمد بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے سکول میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری ،صفائی ،غیر نصابی سرگرمیوں اور سالانہ سکول سروے کی پڑتال کی۔ ڈی سی سوات نے ہونہار اور ذہین طلباء اور طا لبات کے صلاحیتوں کو سراہا اور بہترین پوزیشن حاصل کر نے والے طلباء اور طالبات کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔انہوں نے پرنسپل کو ہدایات کی کہ وہ انتظامی اور مطالعائی ماحول کو بہتر بنائے اور طلباء اور طالبات میں شہری خواص کو اجاگر کریں۔

DCSchool