ڈپٹی کمشنر سوات نے کالام کے چار سکولوں سمیت17 سکولوں کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی

ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کالام کے چار سکولوں سمیت 17 سکولوں کے لئے 32کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی۔ڈسٹرکٹ ریکنسٹرکشن و ری ہیبلٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی نے پارسا ، پی ڈی ایم اے فنڈ سے ان سکولوں جن میں کالام کے چار ، کبل کے بارہ اور مٹہ کا ایک سکول ہے، کے لئے یہ فنڈ جاری کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس رقم سے سکولوں کی تعمیر جلد از جلد اور معیار کے مطابق ممکن بنایا جائے۔

DCKalamSchools