سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔13جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر سوات عامر افاق کا مینگورہ بازار کا دورہ،قومی پرچم و جھنڈے مہیا کرنے والے سٹالوں کی حوصلہ افزائی، ڈپٹی کمشنر سوات عامِر آفاق نے کل رات مینگورہ شہر میں 14اگست کے لئے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے گُل مِل گئے، اس موقع پر جِشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم اور جھنڈے مہیاں کرنے والے والے مختلف سٹالوں کے مالکوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی سٹالوں کو سہراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع انہوں نے کہا کہ میں اپ لوگوں کا بے حد مشکور ہوں کہ آپ لوگ یہاں کے عوام کو قومی پرچم مہیا کرکے جشن آزادی کے رنگینیوں میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جشن آزادی کے دن پر اپنے گھروں ، بازاروں ، مارکیٹوں، سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو اچھی طرح سجا کر یوم آزادی کے موقع پر خوشی کااظہار کریں ۔