ڈپٹی کمشنر سوات کی زیرصدارت بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17جنوری2018ء)ڈی سی سوات عامِر آفاق کے زیرنِگرانی ڈویژنل ہیڈکوارٹر سوات کے بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اہم میٹنگ ،آج ڈپٹی کمشنر سوات کے سربراہی میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر سوات کے جاری تزئین و ارائش کام کے رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اور جاری کام کے رفتارکو مذید تیز اور معیار کوبہتر بنانے کے لیے تمام Executing Agencies کو ہدایات جاری کی گئی ، ڈی سی سوات نے واشگاف الفاظ میں ہدایت جاری کی کہ جاری کام ہر حال میں مقررہ وقت یعنی اپریل 2018 تک مکمل ہونا چاہیے، مذکورہ میٹینگ میں ناظِم اعلیٰ سوات ، چیرمین ڈیڈک سوات کا نمائندہ، آرمی اِنجینیرنگ کو ر کے نمائندگان اور تمام مانیٹرنگ ٹیموں کے سربراہان موجود تھے۔

DC SwatMeeting