ڈپٹی کمشنر عامر آفاق کا بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018) ڈپٹی کمشنر عامر آفاق کا بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ ، بازار میں دکانداروں کو گندگی ختم کرنے کی ہدایت ، گذشتہ روز ڈی سی سوات عامرآفاق نے بیو ٹی فیکیشن کے حوالے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ، اس موقع اے ڈی سی محمد طاہرخان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان اور ٹریدرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم بھی موجود تھے ، اس موقع ڈپٹی کمشنر عامر آفاق نے بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری کاموں کے حوالے شہریوں سے بات چیت کی ، شہریوں نے بیوٹی فیکیشن کے حوالے جاری تعمیراتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جاری کاموں کے وجہ سے مینگورہ شہرسمیت سوات میں جاری بیوٹی فیکیشن کے حوالے سے جو تعمیراتی کام شروع ہے جس کے بدولت سوات خصوصاًمینگورہ شہر ماڈل شہر بن جائیگا ، اس موقع ڈی سی سوات نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اپ کوڑا کرکٹ کو نالی نہ پھینکے بلکہ ڈسٹبین میں ڈالے ، انہوں نے کہا کہ ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے تاکہ ہم اور ہمارے بچے لاحق بیماریوں سے بچ سکے ۔

beautificationDC