سوات(زماسوات ڈاٹ کام:27دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے صوبائی حکومت کی جانب سے مینگورہ شہر کی خوبصورتی کے لئے جاری کردہ ایک ارب روپے سے زائد فنڈ سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے گذشتہ روز متعلقہ محکموں کے ضلعی سربرہان کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کوسختی سے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں معیار و مقدار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔