ڈینگی وائرس کے مسلسل وار جاری، مزید 8 افراد متاثر، تعداد 334 ہوگئی

سوات  (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈینگی وائرس کے مسلسل وار جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ، موجودہ تعداد بڑھ کر334تک پہنچ گئی۔ مزید 8افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسپتال میں مزید 8 مریضوں کو لایا گیا ہے جو ڈینگی وائر س کاشکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف ہسپتال میں 334 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ مریضوں کو ملوک آباد، رنگ محلہ، گنبدمیرہ اور قمبر سے لایا گیا ہے۔ اب تک 320 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے جب کہ14مریض تاحال ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیر علاج ہیں۔

ڈینگیڈینگی وائرسزماسواتسواتسیدو شریف ہسپتالمینگورہہسپتالوائرسوار جاریوملزمان
Comments (0)
Add Comment