سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان نے غیر معیاری چیئر لفٹ بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ کیلئے سوات میں چیئر لفٹ مالکان کیلئے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کردی ، بوسیدہ ڈولی چیئر لفٹ کے خلاف کارروائی کا حکم ،تین روز میں رپورٹ طلب کرکے عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی حکم،ڈی آئی جی اختر حیات خان نے سوات کے بالائی علاقوں میں خود ساختہ ڈولی چیئر لفٹوں کے گرنے کے واقعات کے پیش نظر صوبائی حکومت کی ہدایت پر فضا ء گھٹ سے کالام اور دیگر اضلاع میں تمام ڈولی چیئر لفٹوں کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے تین دن میں رپورٹ دینے کی ہدایت کردی ہے ، انہوں نے دریائے سوات پر بنے ڈولی چیئر لفٹوں کے معائنے کیلئے ٹیم بھی بھیجوادی ہے جن میں تجربہ کار انجینئر شامل ہیں جو وہاں پر ان لفٹوں کا معائنہ کریں گے۔