سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21نومبر2017ء) ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان کے اعزاز میں سوات پریس کلب کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کثیر تعدادمیں صحافیوں نے شرکت کی ، اس موقع پر ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے معاشرے کے برائیوں میں اور انکے خاتمے کیلئے بھر پور تعاون کیا ہے جس پر میں ان تمام صحافی برادری کا مشکور ہوں،سوات کے امن بحالی میں صحافیوں کا کردار نمایاں ہے کیونکہ صحافیوں نے اپنے جان پر کھیل کر یہاں کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے منشیات کے عادی افراد کے لئے ایک ترکیب سوچھی تھی لیکن ٹرانسفر ہونے کی وجہ سے خواب ادھورارہ گیا ، انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کا حوالات میں بند کرنا یا ان پر جرمانے لگا نا نہیں بلکہ ان لوگوں کا علاج کرنا ضروری ہے۔ تقریب کے آخر میں پریس کلب کے قائمقام صدر فضل رحیم خان اور جنرل سیکرٹری سعید الرحمن نے ڈی پی او سوات کو روایتی چادر اور پکول پہنائیں ۔