سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09نومبر2017ء)ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے کٹ گاڑیوں کو پکڑنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،پولیس سٹیشنوں کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے، ڈی پی او سوات کے دفتر سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں ضلع سوات کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کردی ہے کہ اپنے علاقوں میں کٹ گاڑیوں اور ویلڈ گاڑیوں کو پکڑنے کا سلسلہ شروع کیا جائے جس کے بعد ایس ایچ اوز اب کٹ گاڑیوں کو پکڑنے کا سلسلہ شروع کردیں گے۔