ڈی پی او سوات کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹیوں کے لئے اععزازی تقریب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 مئی 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے DRC مینگورہ میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارے میں انہی میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر(DRC ۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس میں(DRC) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔سوات میں( DRC ۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل )نے آپنی قیام کے بعد انتہائی مختصر عرصہ میں اپنی سٹاف ممبران کی قابلیت اور لگن کی بدولت عوام الناس کی جانب سے اپنے مسائل کے بارے میں دی جانے والی (16 )رجسٹر ڈ کیسسزمیں قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت (16)کیسزمیں بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسسز حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پر DRC کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اور حوصلے کی تعریف کی۔اور کہا کہ DRC کی ضروریات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائے گی ۔تمام DRSsکی کارکردگیوں کو جانچتے ہوئے تھانہ مدین DRCماہ اپریل میں بہترین ڈی آر سی قرار پائی،DSP صاحبان آپنے سرکلز میں DRC کونسل کے معاملات کو موقع پر حل کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ DRCکی جانب سے بڑی تعداد میں کیسزحل کرنے کی بدولت پولیس اور عدلیہ پرکیسزکے بارے میں کافی بوجھ کم ہوا ہے ۔ فی سبیل اللہ اپنی خدمات کے تحت DRC ممبران کیسزز میں عوام الناس میں باہم ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کی خدمات اور لازوال عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،اور تعریفی کلمات اداکئے آخر میں ڈی پی او سوات نے بہترین کارکردگی پرچیرمین ڈی ار سی مدین چیرمین میاں سید غفور خا ن کو ٹرافی دیدی۔

اعزازپولیستقریبڈی پی اوسواتکمیٹیمصالحتی
Comments (0)
Add Comment