کارکنان آنے والے الیکشن کی تیاری شروع کردیں،محمد امین

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :14فروری 2018)امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ کارکنان آنے والے الیکشن کی تیاری شروع کریں،ان خیالات کااظہارانہوں نے ادارہ الخدمت اسلامیہ مینگورہ میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور شعبہ جات ناظمین کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع سوات کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سکول بند کرے ضلع سوات کے ہسپتالوں کی حالت زار کا نوٹس لے اور اصلاح احوال کے لئے اقدامات کریں ۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں کیلئے مختص اربوں روپے میں ضلع سوات کے ہسپتالوں کو یکسر نظرانداز کرنا سراسرزیادتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور متحدہ مجلس عمل کا ہے کارکنان الیکشن کی تیاریاں شروع کریں ۔

Jamat islamiM amin