سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کالام کے علاقہ اتروڑ میں ٹربائین کے پانی پر جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام کالام کے علاقے اتروڑ میں ٹربائین کے پانی پر دو فریقین میں تصادم ہوا، اس دوران معصوم خان اور افضل خان نامی شخص نے فائرنگ کھول دی ، فائرنگ سے قیصر کا بیٹا عادل جاں بحق، جبکہ دو بھائی قیصر اور ملنگ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعدپولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔