سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء)کالام کے علاقہ بیوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جواں سالہ لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ کالام بیوں میں بائیس سالہ یوسف خان ولد میاندم اور بیس سالہ اخترمینہ دختر عبدالستار کی لاشیں ایک خالی گھر کے قریب سے ملی،پولیس نے اطلاع ملنے پر لاشیں تحویل میں لے لی،پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے کسی پر قتل کی دعوے داری نہیں کی جس کے باعث پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔