سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔05اکتوبر2017ء )کالام میں خستہ حال شاہراہ کے باعث ایک اور ٹرک حادثہ کا شکار،لاکھوں کی سبزی ضائع ہو گئی، ذرائع کے مطابق کالام کے علاقہ مٹلتان گڑھ بانال میں خستہ حال شاہراہ کی وجہ سے ٹرک اُلٹ گئی،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرک میں موجود لاکھوں کی سبزی ضائع ہو گئی،ذرائع کے مطابق دو ہفتوں کے دوران یہ آٹھواں ٹرک ہے جو شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی جس میں لاکھوں کی سبزیاں ضائع ہوئی مگر ابھی تک منتخب نمائندوں اور حکومت کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے۔