سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19اگست2017ء)سوات کے علاقہ کالام دیسان بانڈہ تنازعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گزشتہ مہینے سوات کے علاقہ کالام میں دیسان بانڈہ پر دو اقوام کا تنازعہ چل رہا تھا جس میں دونوں اقوام ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہو گئے تھے اور ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی تھی، دیسان تنازعہ میں دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز کالام پولیس نے چیک پوسٹ پر ایک اور ملوث ملزم حاجی زرین خان کو بھی گرفتار کرلیا۔