سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔21جولائی 2017ء )سوات کے علاقہ مٹلتان میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے،ذرائع کے مطابق کالام کے علاقہ مٹلتان میں مٹلی روڈ پر ڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس میں سوار دو افراد فاروق ولد شیر غازی اور خان بہادر ولد حضرت علی زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔