سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔22اگست 2017ء )کالام کے علاقہ مٹلتان میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کے علاقے کالام مٹلتان میں شاہی بانڈہ کے مقام پر 17سالہ محمد فاروق ولد شیر غازی سے ڈاٹسن بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری،مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کرنا چاہا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خراب سڑک کی وجہ سے پیش آیا،بعد ازاں نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔