سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء )سوات کے علاقے کالام میں جاری بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے خلاف علاقے سے منتخب بلدیاتی کونسلروں نے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ڈیڈلائن دیدی،دس دن میں کارروائی نہ ہونے کی صورت میں وزیرا علیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان، گزشتہ روز کالام پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈسٹرک کونسلر ملک حسن زیب، نائب ناظم وی سی کالام عبدالواحد خان، ملک امیر سید اور دیگر علاقہ عمائدین نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان، لیڈنگ انجنئیر اسدعلی اور دیگر منتظمین کے ساتھ ٹھیکداروں اور مانیٹرنگ ٹیم کاگٹھ جوڑ ہے جس کی وجہ سے کس ، شہو، جالبنڈ اور انکر روڈ کو اس منصوبے سے نکال دیا گیا ہے جس پر علاقے کی لوگوں کو تحفظات ہیں جبکہ سڑکوں کی تعمیر میں بھی غیر معیاری میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جس کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے بصورت دیگر علاقہ عوام کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤ س کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔