سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔14ستمبر2017ء )چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے کہا ہے کہ کالام سمر فیسٹول 15تا 17ستمبر 2017منعقد ہو رہا ہے جس کے دوران مختلف تفریحی سرگرمیاں ہونگیں،فیسٹول کی اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مہمان خصوصی ہونگے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آمد بھی متوقع ہے، محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیر انتظام اس فیسٹول کی اختتامی تقریب اتوار کے روزدوپہر 2بجے منعقد ہوگی،چیئرمین ڈیڈک نے سوات بھر کی عوام خصوصاًپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہر دل عزیز وزیراعلیٰ کا شایان شان استقبال کرنے کیلئے بر وقت مقررہ مقام پر پہنچیں۔ چیئرمین ڈیڈک نے توقع ظاہر کی ہے کہ وزیراعلیٰ کے اس دورہ کے دوررس نتائج برآمد ہونگے اور پی کے 85کی تقدیر بدل جائے گی،انہوں نے کہا ہے کہ کالام اور ملحقہ علاقوں میں سیاحت کی فروغ کیلئے ایک ارب 29کروڑ روپے کی لاگت سے جاری کثیر المقاصد پراجیکٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو ایک ترقیافتہ کالام دیکھنے کا موقع ملے گا۔