کالام شاہراہ کی تعمیر میں ناقص میٹرئل کا استعمال،تحصیل ناظم کا چھاپہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :31مارچ2018)کالام روڈکے تعمیراتی کام میں ناقص میٹرئل کا استعمال،عوامی شکایات پر تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب کا اے سی بحرین کے ہمراہ رات کے وقت چم گھڑی کی مقام پر چھاپہ ،ٹھیکیدار کو فوری طور پرتحصیل کونسل آفس حاضر ہونے کی ہدایت ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالام روڈ تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے ۔اس میں ناقص میٹرئل کا استعمال ہر گز منظور نہیں ہے ۔متعلقہ ٹھیکیدارکو کل تحصیل کونسل بحرین آفس حاضر ہونے کو کہا ہے ۔کالام روڈ پر جہاں بھی ناقص میٹرئل کا استعمال ہوا تو اس ایریا کے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Kalam RoadNazim