سوات(زما سوات ڈاٹ کام ۔ 25 ستمبر2017 ء) سوات کے علاقہ کیدام میں سبزی سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا جس کے باعث کالام شاہراہ کئی گھنٹوں سے ٹریفک کے لئے بند پڑی ہے ، مقامی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح آٹھ بجے کے قریب کالام سے سبزی کا بھرا ٹرک پنڈی جا رہا تھا کہ کیدام کے مقام پر خستہ حال شاہراہ کے باعث الٹ گیا جس کے باعث لاکھوں کی سبزی ضائع ہو گئی جبکہ بھاری مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے کالام شاہراہ صبح آٹھ بجے سے بدستور بند پڑی ہے ۔ واضح رہے کہ کالام شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اس سے قبل بھی کئی بار سبزی سے بھرے ٹرک حادثات کا شکار ہوئے ہیں ۔