کالام میں آتشزدگی سے چار ٹینٹ خاکسترہوگئے،ہزاروں کا نقصان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔03اگست2017ء)کالام میں ریڑھی بھان کے ٹینٹ میں آتشزدگی، چار ٹینٹ سمیت ہزاروں روپے کا مالی نقصان، سوات کی وادی کالام سے تعلق رکھنے والے مزدور عبدالقادر نے پارک میں ٹینٹ لگایا ہوا تھا اور پکوڑے بھیج رہا تھا کہ سلینڈر سے آگ بھڑک اٹھی اور چار ٹینٹ سمیت پچیس ہزار تک کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ پر قابو پانے کے دوران بیٹے کا ہاتھ بھی جل گیا۔

FireKalam