کالام میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،ایک جاں بحق15زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:06نومبر2017ء)کالام میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ کالام میں پک اپ گاڑی سامان لے کر باراتیوں کے ساتھ جارہی تھی کہ مال روڈ کالام پر موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص رحمان ولد احمد جان سکنہ کس کالام جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چھ افراد کو کالام سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی بارات کے ساتھ سامان لے کر بحرین کے علاقہ اریانئی سے کالام پالیر جارہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

AccidentinjuredKalam