اشتہار

کالام میں نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف علاقہ عوام سراپا احتجاج

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:26مارچ2018)صوبائی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف سوات کوہستان کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ،گزشتہ روز بعد از نماز دوپہر جامع مسجد کالام سے ایک ریلی نکالی گئی جو کالام بازار میں احتجاجی جلوس کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی مظاہرے میں پشمال، کالام، مٹلتان اتروڑ اور گبرال سے کثیر لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت نے نوٹس جاری کیا ہے کہ سکول سے غیر حاضر بچوں کو خارج کردیا جائے۔ جبکہ سوات کوہستان کے پہاڑی علاقوں سے اسی فیصد بچے روزگارکی طلب میں اپنے خاندانوں سمیت ملک کے مختلف کونوں میں قیام پذیر ہیں۔ اگر طلباء کو خارج کردیا جائے تو اسی فیصد بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت سوات کوہستان کے یخ بستہ علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم کرکے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرے اور پرائمری سکول کے طلباء کی واپسی تک امتحانات اپریل کے آخر میں لئے جائے۔احتجاجی مظاہرے سے ماسٹر عبدالقیوم، عبدالودود آف شہو، فضل وہاب بھٹو اور ملک محیب اللہ نے خطاب کیا اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا کہ علاقہ عوام کے ساتھ بیٹھ پالیسی ترتیب دی جائے ورنہ احتجاجی تحریک تیز کردیں گے اور صوبے کی سطح پر احتجاجی مظاہرے شروع کردیں گے۔

اشتہار

KalamProtest

اشتہار