کالام کے علاقہ پالیر میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے سے سات افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔15جولائی 2017)کالام کے علاقہ پالیر میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث سات افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ایک کی لاش برآمد جبکہ دو کی لاشیں تاحال نہ مل سکی۔ پاک فوج کے جوان اور مقامی لوگوں کی جانب سے لاشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سوات کی وادی کالام کے علاقہ پالیر میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث سات افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے۔ چیئرلفٹ میں امیر سید ولد حضرت ولی سکنہ کس کالام، اکرام ولد دانش سکنہ پالیر، شیر اعظم ولد اقبال سکنہ پالیر، امجد علی ولد تاج محمد سکنہ کس کالام، بخت اعظم ولد دانش سکنہ پالیراور شوکت حیات ولد حیات خان سوار تھے کہ بیچ دریامیں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی اور ساتوں افراد دیائے سوات میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے کوشش کرتے ہوئے،امیر سید ، اکرام حسین کو زندہ نکال لیا جبکہ بخت اعظم اور شوکت حیات کی لاشیں کافی جدوجہد کے بعد دریائے سوات سے نکال لی گئی،ڈوبنے والوں میں سے امجد علی ، شیر اعظم اور سعیدالرحمن کی لاشوں کی تلاش جاری ہیں، پاک آرمی کے جوانوں میجر شہباز اور میجر عثمان کی قیادت میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے واضح رہے کہ پالیر کا رابطہ پل سات سال قبل سیلاب میں بہہ گیا تھا جس کو تاحال تعمیر نہیں کیا جاسکا اور مقامی لوگوں نے آمدورفت کے لئے چیئرلفٹ لگائی تھی۔ اسی طرح سوات کے مختلف دیگر علاقوں رامیٹ، چم گھڑئی اور لائکوٹ کے مقام پر خطرناک چیئرلفٹوں کومدورفت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے مگر مقامی انتظامیہ اور حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بن چکی ہے۔

DrownedKalamSwat River