کالام (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 آگست 2018ء) کالام کے علاقہ گبرال میں بیس سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی۔ وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ کالام فضل ربی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالام کے بالائی علاقہ وادی گبرال بڑا جبہ میں مسماۃ (ز) دختر مسکین شاہ نے گذشتہ شب نماز عشاء کے بعد اپنے گھر کے کمرے میں دوپٹے کو پھندا بناکر گلے میں ڈال دیا اور چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس مزید تحقیقات کرے گی اور جو بھی حقائق ہو سامنے آجائے گی۔