کالی شیشے والی بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے سیاستدان موٹرسائیکلوں پر نظرآنے لگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 17 جولائی 2018ء) پانچ سال کالی شیشوں والی بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے سابقہ ممبران اسمبلی الیکشن کے دنوں میں عوام کو بیوقوف بنانے لگے،موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کردئے جس کا مقصد عوام کو اپنی سادگی دکھانا ہے،تاہم عوام نے ووٹ لینے کا مذکورہ حربہ مسترد کردیا،گزشتہ کئی دنوں سے پی ٹی ائی کے سابقہ صوبائی وزیر محمود خان،سابقہ ایم پی اے ڈاکٹر حیدرعلی خان اور ایم این اے مراد سعید کے کچھ تصاویر سوشل میڈیاپر گردش کررہے ہیں جس میں وہ موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر انتخابی مہم کے سلسلے میں گھوم پھر رہے ہیں مذکورہ تصاویر پر عوام نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ممبران پانچ سال کے دوران پروٹول میں کالی شیشوں والے بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے رہے مگر آج ووٹ لینے کے کیلئے اور لوگوں اپنی نام نہاد سادگی دکھانے کیلئے مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنارہے ہیں جو عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

black glassescarCompaignDr. Haiderelectionmahmood khanmu rad saeedSwatاسمبلیالیکشن مہمتصاویرسابقہسواتسوشلکالی شیشےگاڑیوںممبرانموٹر سائیکلمیڈیا
Comments (0)
Add Comment