سوات(زما سوات ڈاٹ کام :12 مئی2018) کانجو ٹاؤن شپ میں تیز رفتار موٹر کار رکشہ پر چڑ ھ دوڑی جس کے باعث خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا،سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو ٹاؤن شپ میں تیز رفتار موٹر کار رکشہ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے رکشے میں سوار خاتون او ر ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔