سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء )سوات کے علاقے کا نجو میں ماموں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر چھر ی کے وارکرکے اپنے بھانجے کو شدید زخمی کردیا ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے کانجو ڈھیرئی میں انور شاہ ولد پائی رحمت شاہ ساکن ڈھیرئی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے بھانجے بہادر شیر ولد جمشید ساکن ڈھیرئی کو چھری کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا، مجروح کوتشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ کانجو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔