سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26اکتوبر2017ء)کانجو پولیس نے ڈکیتی کی غرض سے گھر میں گھسنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ بہادر بانڈہ میں چند دن قبل رات کے وقت سربلند نامی شخص کے گھر میں پانچ افراد گھس گئے تھے،مالک مکان کی فائرنگ سے ایک ملزم دوست محمد جاں بحق ہوا تھا جبکہ باقی افراد فرار ہو گئے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بخت زادہ،تفتیشی آفیسر یعقوب خان نے پولیس نفری کے ہمراہ جدید تکنیکی اور سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے دو ملزمان محمد الیاس اور بیلادر کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیان سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین لاکھ روپے کے عوض مدعی سربلند خان اور اُس کی بیوی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی گئی تھی،پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے اور دیگر ملزمان بھی جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔