سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گرلز ڈگری کالج کانجو میں ایک روزہ سائینس اینڈ آرٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سائنس، آرٹس، ڈرائنگ اور کوکنگ کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ فیسٹول میں سوات کے مختلف ڈگری گرلز کالجوں کی طالبات نے حصہ لیا۔ فیسٹول میں کرپشن فری پاکستان کے نام سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انعم ناصر نے بھی فیسٹول کا دورہ کیا اور منتظمین کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بچیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،ضلعی انتظامیہ اس طرح کے پروگرامات کی مزید حوصلہ افزائی کرے گی اور اس کو ضلع سوات کے دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔