سوات (زما سوات ڈاٹ کام:05جنوری2017ء) کبل کے علاقے کانجو میں نجی اسکول کی وین کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں نجی اسکول کی وین نے ستر سالہ امان اللہ ولد عبدالغفار کو ٹکر مار دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے وین ڈرائیور محمدرحمان ولد خائستہ باچا سکنہ کوزہ بانڈئی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔