کانجو میں ایم پی اے محب اللہ خان کی قیادت میں محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔07اگست 2017ء )سوات کے علاقے بانڈئی بجلی فیڈر پر واپڈا حکام کی جانب سے کام بندش کے خلاف ایم پی اے محب اللہ خان کی قیادت میں ہزاروں افرادکا احتجاجی مظاہرہ، سڑکوں پر نکل کر ننگولئی سے کانجو چوک تک احتجاجی ریلی نکال کر کانجو چوک میں احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ،مظاہرین نے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے محب اللہ خان نے کہا کہ واپڈا حکام نے کوزہ بانڈئی ، برہ بانڈئی اور ننگولئی کے عوام پر ظلم کے انتہا کردی ہے ۔ احتجاجی مظاہرے سے رشید احمد سواتی ، فتح اللہ خان ، ریاض خان ، فلک ناز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ عوام نے واپڈا حکام ،علاقے کے ممبران اسمبلی سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور بانڈئی فیڈر کا مسئلہ حل کرے،۔ کانجو چوک میں احتجاجی مظاہرے کے بعد عوام نے ایم پی اے محب اللہ خان کی قیادت میں واپڈا دفتر سیدو شریف تک پیدل مارچ کیا اور واپڈا حکام سے ملاقات کی ۔واپڈا حکام نے ایم پی اے محب اللہ خان اور علاقے کی عوام کو بجلی فیڈر پر کل سے کام شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر عوام پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

Load sheddingMuhibullahProtestPTi