کانجو (زما سوات) کانجو کے علاقہ چور بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکار زخمی ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ کانجو مشہور چور بازار میں نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عابد زخمی ہوگیا،جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔