کانجو میں وزیراعظم روزگار اسکیم کا افتتاح کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء)یونین کونسل کانجومیں ای پی ایس اور ایل ایس او کے زیر اہتمام وزیر عظم روز گار سکیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں کانجو سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی شخصیات سابق ایم پی اے رحمت علی خان، پی ٹی آئی سوات کے رہنماء سعید خان ،تحصیل نائب ناظم کبل حنیف خان ،ضلعی کونسلر فیاض خان اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر ای پی ایس کے ایگزیکٹیو ڈاریکٹر اکبر زیب نے وزیر اعظم روزگار سکیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور یونین کونسل کانجو کی ترقی کیلئے مزید خدمات پیش کرنے کا عزم کیا۔ ایل ایس کانجوکے چیئر مین انعام الرحمن نے وزیر اعظم روزگار سکیم شروع کرنے پر ای پی ایس اور پی پی اے ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلا سود قرضہ سکیم یونین کونسل کانجو میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم روز گا ر سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں یونین کونسل کانجوسے تعلق رکھنے والے65افرادکو بلاسود چھوٹے قرضے دیئے گئے۔

EPSKanju