سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔10اگست 2017ء )سوات کا علاقہ کانجو ٹاؤن شپ پانی کی عدم دستیابی سے کربلا بن گیا، بچے اور خواتین شدید گرمی کے عالم میں پانی کی حصول کے لئے سرگرداں رہنے لگے، ٹاؤن انتظامیہ صورت حال پر غفلت کی شکار ہوگئی، کانجو ٹاؤن شپ کا علاقہ جس میں آج کل پانی کی عدم دستیابی نے مکینوں کی زندگی مشکل بنادی ہے ، صورت حال پر ٹاؤن کے صدر امجد کمال زئی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن انتطامیہ اس علاقے کے مکینوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کررہی ہے ، پانی کی کمیابی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی موجود نہ ہونے کی وجہ سے پور ا علاقہ کربلا بنا ہوا ہے جبکہ شدید گرمی کے باؤجود لوگ اپنی پانی کی ضروریات پورا کرنے کے پریشان رہتے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن انتظامیہ مزید غفلت چھوڑ کر لوگوں کو درپیش مسئلہ حل کرنے کیلئے فوری طورپر پانی کی بلاتعطل فراہم کو یقینی بنائے ۔