سوات (زما سوات ڈاٹ کام :11دسمبر2017ء) کبل کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کا اے ایس ڈی ای او سرکل کبل حسین احمد کی تبدیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے تبادلے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ سرکل کبل سے تعلق رکھنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ نے اے ایس ڈی ای او حسین احمد کے تبادلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اے ایس ڈی ای او سرکل کبل حسین احمد ایک دیانتدار،فرض شناس ،محنتی اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں جس کے تعیناتی کے بعد سرکل کبل میں اساتذہ کے مسائل و مشکلات کافی حد تک ختم ہوچکے ہیں لہذا اس تبادلہ کو فوری طور پر منسوخ کرکے حسین احمد کو اپنے پوسٹ پر بحال کیا جائے ۔