سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔ 24ستمبر2017ء) کبل کے علاقہ سرسینئی میں نوجوان کی لاش بر آمد کر لی گئی،نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سر سینئی میں گزشتہ رات کھیتوں میں 35سالہ عرفان اللہ ولد فضل کرم سکنہ میاں گانو چم سر سینئی کی لاش پڑی ملی جسے دیکھتے ہی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ،واقعے کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیں۔