سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔31اگست 2017ء )سوات کی تحصیل کبل کے علا قہ سر سینئی میں تیز رفتار ڈاٹسن گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کبل کے علاقے سرسینئی میں ایک موٹر سائیکل سوار عبداللہ ولد خلیل احمد نے سڑک پار کرنے والے نوسال کی عمر کے بچے رضوان ولد عثمان ساکن سرسینئی کو ٹکر ماری جسے مخالف سمت سے آنے والے ڈاٹسن گاڑی جسے ڈرائیور محمد ایاز ولد فضل ہادی چلارہا تھانے کچل دیا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے موٹر سائیکل اور ڈاٹسن ڈرائیورز کو گرفتار کرکے اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔