سوات( زما سوات ڈاٹ کام:13جنوری 2017) فاٹا کے علاقے سے سوات میں بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،پولیس کے مطابق یس پی اپر سوات مشتاق خان کی زیر نگرانی DSP کبل سرکل کامران خان ،یس ایچ او شیر علی خان ،ASI سلیم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈڈاھرہ کے مقام میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل نمبر 7495پشاورسے تلاشی کے دوران سیٹ میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئے 2500گرام اعلیٰ کوالیٹی چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم غنی شاہ ولد رحمت شاہ سکنہ بر قمبر خیل باڑہ کو گرفتار کر کے رپورٹ درج کرلی۔