کبل،موٹرسائیکل حادثے کے نتیجے میں پشاور کا رہائشی جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27اکتوبر2017ء)کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں موٹر سائیکل کو حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھارہ میں موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل سوار جاوید ولد انظرگل سکنہ پشاور سائن بورڈ سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہوگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان اپنے چچا کے گھر آیا تھا۔

AccidentKabal