سوات (زما سوات ڈاٹ کام 08اگست 2017ء )سوات کے علاقے کبل میں ویلڈنگ گیس ٹینکی پھٹنے سے کام کرنے والا شخص شدید زخمی ہوگیا، طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل ،گزشتہ روز کبل کے علاقے میں واقع ایک ورکشاپ میں گیس ویلڈنگ کا کام کرنے کے دوران گیس ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص محمد اعجاز شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے کبل اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ٹینکی پھٹنے کے دھماکے سے لوگوں میں کافی خوف وہراس پھیل گیا تاہم مزید کوئی نقصان نہیں ہوا۔