سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔24اگست 2017ء )سوات کی تحصیل کبل میں چوری کی واردات کرنے والے ملزمان کو برآمد شدہ مال مسروقہ سمیت میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کے لئے مقدمہ درج ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سید نواب ولد اسلم اور حضرت بلال ولد جہانزیب ساکنان گل جبہ نے دو روز قبل رات کی تاریکی میں ایک مکان میں گھس کر چوری کی اس دوران مالک مکان نے ملزمان کو پہچاننے پر واویلا مچایا جس پر ملزمان نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور چلے گئے بعدازاں مجروح نے پولیس کو ملزمان کی نشاندہی کرائی جس پر پولیس نے گھروں سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے چوری شدہ نقدی مالیت72,000ہزارروپے، ایک عد د پستول اور دیگر سامان برآمد کرلیا،کبل پولیس نے دونوں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام اسی طرح تعاؤن کریں تو بہت جلد علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کریں گے۔