سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09دسمبر2017ء)کبل کے علاقہ قلاگے میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے کنڈور میں ڈاٹسن موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اختر علی ولد شیر زمان،سمیع اللہ ولد اخون ذادہ اور فریدون ولد گوجر ساکنان کوہ قلاگے جاں بحق ہو گئے۔مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔