سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اکتوبر2017ء) کبل کے علاقہ سیگرام میں گھر میں داخل ہونے پر گھر کے مالک کی فائنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ باقی فرار ہو گئے،سربلند ولد چمنے نے پولیس کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وہ اپنے کمرے میں محو خواب تھا کہ اس دوران گھر میں کچھ افراد داخل ہو گئے اور میرے کمرے کا دروازہ کھٹکٹایا جب اس نے دروازہ نہیں کھولا تو وہ لوگ دروزہ توڑنے کی کوشش کر نے لگے تو میں نے اندر سے دروازے پر فائرنگ کر دی اور اپنے رشتہ داروں کوفون کر کے بلایا ،جب ہم باہر آئے تو ایک شخص دوست محمد ولد زمیر زادہ جاں بحق ہوگیا تھا اور باقی افراد فرار ہو گئے تھے،پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتشیش شروع کردی ہے۔