سوات(زما سوات ڈاٹ کام: 30جنوری2018) کبل کے علاقہ سرسینئی میں گیارہ سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں28سالہ ملزم درویش گیارہ سالہ پڑوسی بچے کو اپنے گھر لے گیا جہاں پر اس نے بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم بچے کی چیخ پکار سے وہ وہاں سے بھاگ گیا،بچے نے گھر آکر اپنے والدین کو بتایا جس کے بعد والدین نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر رپورٹ درج کرادی،پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔