کبل اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے ویکسین ناپید،مریض سیدو شریف اسپتال ریفر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔23جولائی 2017ء )سوات کی تحصیل کبل کے اسپتا ل میں کتے کے کاٹنے کے ویکسین ناپید ہوگئے، متاثرہ مریضوں کو سیدوشریف اسپتال ریفر کرنا معمول بن گیا ، اسپتال انتظامیہ صورت حال پر تماشائی بن گئی، کوئی پرسان حال نہیں۔ عوامی حلقوں کا محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، مقامی ذرائع کے مطابق سوا ت کی تحصیل کبل کے اسپتال میں کافی عرصے سے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ کتے کے کاٹے سے متاثرہ مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے متعلقہ ویکسین ختم ہوگئے ہیں جس کے لئے بارہا شکایات کے باؤجود تاحال کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے جاسکے ہیں، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار حکام اس بات کا نوٹس لے کر ویکسین اسپتال کو مہیا کرنے کا انتظام کرے تاکہ متاثرہ مریضوں کی بروقت علاج معالجے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

Dog bitehospitalKabalVaccine