سوات(زما سوات ڈاٹ کام :05فروری2018) کبل آرمی یونٹ پرخودکش حملہ کرنے والے شخص کا سر مل گیا،ملحقہ علاقوں میں تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا، جمعہ کے روز کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی یونٹ کے سپورٹس ایریا میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں گیارہ فوجی جوان شہید اور تیرہ زخمی ہوئے تھے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق کبل،چارباغ،مٹہ اور ملحقہ علاقہ جات میں تیسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا جس میں پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے خودکش حملہ کرنے والے شخص کا سرمل گیا ہے جس کی شناخت کی جا رہی ہے۔