اشتہار

کبل بازار میں دکاندار کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کبل بازار میں دکاندار کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کبل بازار میں دکاندار کو ڈنڈے سے مارا جس کی وجہ سے اُسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے کبل بازار میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اُو تھانہ کبل نواب خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئےقتل  میں ملوث ملزمان یاسین ولد محمد رسول، عظمت علی ولد حبیب الرشید، امجد علی ولد حبیب الرشید ساکنان برہ سمئی شاہ ڈھیری کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کبل میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔

اشتہار

arrested by police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار